Urdu news

Thursday, 28 April 2022

خاتون نے تین بچوں سمیت نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگادی

کراچی کے علاقے منظور کالونی کی خاتون نے اپنے تین بچوں سمیت نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگادی۔

ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں کو سمندر سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق منظور کالونی کی رہائشی عائشہ نامی خاتون کا اپنے شوہر سے اکثر و بیشتر جھگڑا رہتا تھا۔ شوہر نے بچوں کو عیدالفطر پر کپڑے دلانے سے بھی منع کردیا تھا، جس پر بچے اداس تھے۔ عائشہ بچوں کے چہرے پر اداسی دیکھ کر دلبرداشتہ ہوگئی۔

عائشہ نے تین بچوں سمیت نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگادی۔ خاتون کو سمندر میں چھلانگ لگاتا دیکھ کر وہاں موجود شہریوں نے فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی۔

ریسکیو ٹیم اور شہریوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ماں اور تینوں بچوں کو سمندر سے نکال کر اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ عائشہ کے گھروالے اسپتال پہنچ گئے جہاں پولیس نے ماں اور بچوں کو ان کے حوالے کردیا۔

The post خاتون نے تین بچوں سمیت نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/eZIMHOg

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...