Urdu news

Wednesday, 20 April 2022

11 سالہ بچہ قتل، آنکھیں نوچ ڈالی، کلہاڑی سے لاش کے ٹکڑے

سرگودھا: 11سالہ بچے کے قتل کی لرزہ خیز واردات، سفاک قاتلوں نے آنکھیں نوچنے کے بعد کلہاڑی سے لاش کے ٹکڑے کردیے۔

27چک میں 11 سالہ محمد فیاض کو کلہاڑی سے قتل کر دیا گیا جبکہ اس کی آنکھیں نوچنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے کھیتوں میں پھینک دی گئی۔ علاقے میں خوف و غصہ کی لہر، لواحقین نے سرگودھا اجنالہ روڈ رکاوٹیں کھڑی کر کے بلاک کر دی۔

آر پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی جب کہ پولیس نے مقتول کے والد کی نشاندہی پر تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، تفتیش جاری ہے جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

The post 11 سالہ بچہ قتل، آنکھیں نوچ ڈالی، کلہاڑی سے لاش کے ٹکڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8J4e62F

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...