Urdu news

Saturday, 16 April 2022

پی ٹی آئی کے کراچی جلسے میں حادثہ، 8 افراد زخمی

 کراچی: شہر قائد کے باغ جناح میں پی ٹی آئی کے جلسے میں لائٹنگ اسٹینڈ گرنے سے 8 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق باغ جناح میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں لگائے گئے لائٹنگ اسٹینڈ پر جلسے میں آنے والوں کی بڑْی تعداد چڑھ گئی تھی جس کے نتیجے میں لائٹنگ اسٹینڈ ان کا بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے گر گیا۔

حادثے میں 8 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے جناح و نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت 20 سالہ ناظم ، 28 سالہ جہانگیر ، 40 سالہ اکبر ، 19 سالہ کامران ،  18 سالہ دانش ، 25 سالہ تحسین ، 29 سالہ جواد اور 20 سالہ افنان کے نام سے کی گئی۔

پی ٹی آئی کی قیادت نے لائٹنگ اسٹینڈ پر چڑھنے والوں کو متعدد بار متنبہ کیا اور انہیں نیچے اترنے کی ہدایت بھی کی تھی مگر انہوں نے ایک نہ مانی، بعد ازاں چیئرمین عمران خان نے بھی اپنے خطاب کے دوران انہیں متوجہ کر کے نیچے اترنے کی درخواست کی تھی کہ اسی دوران اسٹینڈ گر گیا۔

The post پی ٹی آئی کے کراچی جلسے میں حادثہ، 8 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QiqOIUZ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...