Urdu news

Friday, 22 April 2022

کراچی میں مارکیٹ کی چھت پر چھپائے گئے دستی بم اور ڈیٹونیٹرز برآمد

 کراچی: پولیس اور رینجرز نے شہرقائد کے علاقے سعود آباد کی ملیر لیاقت مارکیٹ کی چھت پر چھپائے گئے 10 دستی بم اور 8 ڈیٹونیٹرز برآمد کیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر لیاقت مارکیٹ کی چھت پر چھپائے گئے دستی بم اور ڈیٹونیٹرز کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی نفری نے موقع پر پہنچ کر کامیاب کارروائی کی۔ اس حوالے سے ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی فیصل بشیر میمن نے بتایا کہ دستی بم اور ڈیٹونیٹرز گتے کے ڈبے میں چھپائے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا مارکیٹ کی چھت پر تلاشی کے دوران 10 دستی بم اور 8 ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، برآمد کیے جانے والے دستی بم اور ڈیٹونیٹرز کو چیک کیا جا رہا ہے کہ وہ کتنے پرانے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ بھی جانچ کی جارہی ہے کہ یہ بم اور ڈیٹونیٹرز استعمال کیے جانے کے قابل ہیں کہ نہیں۔ دوسری جانب پولیس ذرایع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شب مذکورہ علاقے میں کچھ مشکوک نقل و حرکت بھی دیکھی گئی تھی، دستی بم اور ڈیٹونیٹرز کی برآمدگی کے حوالے سے ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے بھی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

The post کراچی میں مارکیٹ کی چھت پر چھپائے گئے دستی بم اور ڈیٹونیٹرز برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8Irva0x

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...