Urdu news

Thursday, 21 April 2022

ای سی ایل کاغیر ضروری استعمال روکنے کا فیصلہ

 اسلام آباد:  حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا غیر ضروری استعمال روکنے کا فیصلہ کیا ہے انتہائی ضروری ہونے پر ہی نام شامل ہوگا۔

ای سی ایل کمیٹی کے رکن وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا کہ نئی ای سی ایل پالیسی کے سب سے بڑے بینفشری سابق وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔ ذرائع وزارت قانون کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل نے رولز میں ترمیم کی سفارش کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے رولز کے تحت انتہائی ضروری ہونے پر ہی نام ای سی ایل میں شامل کیا جائیگا ، ای سی ایل سے نام نکالنے کے کیسز نمٹانے کا وقت مقرر کرنے کی بھی تجویز سامنے آئی ۔

ذرائع کے مطابق ای سی ایل سے نام نکالنے کے کیسز نمٹانے کا وقت مقرر کرنے کی تجویز کئی سال سے زیر التوا درخواستوں کے باعث دی گئی ۔ ذرائع وزارت قانون نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

The post ای سی ایل کاغیر ضروری استعمال روکنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/i0nudD2

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...