لاہور: گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کرمسترد کردیا۔
پنجاب میں نومنتخب وزیراعلی حمزہ شہباز کے حلف سے پہلے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفی آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا۔
گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار کا استعفیٰ آئین کے آرٹیکل 130 کے سب سیکشن 8 کے تقاضے پورے نہیں کرتا۔عثمان بزدار نے استعفیٰ وزیراعظم کے نام دیا جو آئینی طورپر غلط ہے۔
گورنرپنجاب نے استعفیٰ مسترد کرکے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو خط لکھ دیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کو گورنر کا خط موصول ہوگیا ہے۔پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعلی کا استعفی مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہوگئی ہے اور عثمان بزدار کو فوری طورپر پنجاب کابینہ کااجلاس بلانے کی تجویز دے دی گئی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بحال شدہ وزیر اعلی اور کابینہ طلب کردہ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
The post گورنرپنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کرمسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/f82EIxW
No comments:
Post a Comment