Urdu news

Friday, 29 April 2022

سینیٹ ویڈیو اسکینڈل؛ یوسف گیلانی کی نااہلی کی درخواست خارج، بیٹے علی حیدر کیخلاف مقدمے کا حکم

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی جبکہ ان کے بیٹے ایم پی اے علی حیدر گیلانی پر کرپٹ پریکٹس کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے ایم پی اے علی حیدر گیلانی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی اور ایم پی اے علی حیدر گیلانی کی نااہلی کی درخواست کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ٹی آئی رکن نے ووٹ کا طریقہ پوچھا تو بتادیا اس میں غلط کیا ہے؟ علی حیدر گیلانی

الیکشن کمیشن نے یوسف گیلانی کیخلاف درخواستوں کو خارج کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس کیس کے حقائق ٹھیک پیش نہیں کیے گئے، یوسف رضا گیلانی کیخلاف براہ راست کوئی شواہد نہیں، وہ سینیٹر رہیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کرپٹ پریکٹس ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو سیکشن 168، 167 کے تحت علی حیدر گیلانی اور پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل اور فہیم خان کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا۔ کرپٹ پریکٹس کی سزا تین سال قید، ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔

یہ پڑھیں : سینیٹ الیکشن سے متعلق ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے فرخ حبیب، ملیکہ بخاری، کنول شوذب اور عالیہ حمزہ نے یوسف گیلانی اور بیٹے کی نااہلی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

The post سینیٹ ویڈیو اسکینڈل؛ یوسف گیلانی کی نااہلی کی درخواست خارج، بیٹے علی حیدر کیخلاف مقدمے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0ABkCyV

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...