Urdu news

Thursday, 14 April 2022

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور خاندان کا جواں سال چراغ گُل ہو گیا

 کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور خاندان کا جواں سال چراغ گل ہوگیا۔

سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں لوٹ مار کی وارادتوں میں اضافہ تو ہو ہی رہا ہے لیکن ساتھ ساتھ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاکتوں کا سلسلہ بھی بڑھ گیا ہے۔

گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 36 میںڈاکوؤں نے سریے کی دکان پر دھاوا بول دیااور اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی، ڈاکوؤں نے دکان میں موجود باپ بیٹا سے نقدی ، موبائل فون چھینے جبکہ دکان کے کیش کاؤنٹر میں رکھی رقم بھی اٹھالی اور فرار ہونے لگے، اسی دوران دونوں باپ بیٹا دکان سے باہر نکلے توڈاکوؤں نے انھیں دیکھ لیا جس پر ڈاکوؤں ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے ، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیور ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور دونوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد بیٹا دم توڑ گیا ، مرنے والے کی شناخت ایاز ولد شہزاد کے نام سے کی گئی جس کی عمر تقریباً 20 برس تھی ، اس کا والد 50 سالہ شہزاد ولد رفیق اسپتال میں زیر علاج ہے۔

دونوں باپ بیٹا نیو کراچی کے علاقے گودھرا کے رہائشی ہیں اور سرجانی ٹاؤن میں ان کی سریے کی دکان ہے جس پر وہ گزشتہ روز بھی معمول کے مطابق موجود تھے کہ یہ واقعہ پیش آگیا ، واقعے کے بعدڈاکو فرار ہوگئے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ رواں برس اب تک 20سے زائد افراد شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر اپنی قیمتی جان گنوا بیٹھے ہیں۔

The post ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور خاندان کا جواں سال چراغ گُل ہو گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/r65pCLb

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...