اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 3 روزکے سرکاری دورے پرآج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پرآج مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ شہباز شریف کا وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔
وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ پربات کریں گے۔ شہبازشریف سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کرنے والے 13 رکنی وفد میں بلاول بھٹوزرداری،خالد مقبول صدیقی ، شاہ زین بگٹی،مریم اورنگزیب، خواجہ آصف،سالک حسین، مفتاح اسماعیل اورمحسن داوڑ شامل ہیں۔
سعودی عرب کے دورے میں وزیراعظم سعودی حکام اورقیادت سے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی امورپر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
The post وزیراعظم سعودی ولی عہد کی دعوت پرآج سعودی عرب جائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OIlzDtN
No comments:
Post a Comment