Urdu news

Sunday, 24 April 2022

احد چیمہ نوکری سے دلبرداشتہ، وزیر اعظم آفس میں کام سے انکار

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نے’’دی میٹرو مین‘‘کے نام سے مشہور احد چیمہ کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کر لیا ہے تاہم احد چیمہ نے وزیراعظم آفس میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق احد چیمہ دلبرداشتہ ہو کر قبل ازوقت رٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم احد چیمہ کو وزیراعظم آفس میں تعینات کرکے لاہور میٹرو، اورنج لائن ٹرین اورقائداعظم پاور پلانٹ میں ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تاہم احد چیمہ اب سول سروس میں کام کرنے کو تیار نہیں۔

احد چیمہ کو نیب نے 3 سال تک سلاخوں کے پیچھے رکھا، فیملی کو بھی ہراساں کیا، پہلے دن سے انھیں شہبازشریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش ہوتی رہی ہیں اور نہ بننے پر بے رحمانہ احتساب کا نشانہ بنایا گیا۔ بالآخرعمران خان حکومت نے طویل انکوائری کے بعد انہیں بری کر دیا تھا۔

احد چیمہ سول سروس کا اثاثہ ہیں لیکن اب دلبرداشتہ ہو کرانہوں نے سول سروس سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس لیے انہوں نے وزیراعظم آفس میں تعیناتی کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

The post احد چیمہ نوکری سے دلبرداشتہ، وزیر اعظم آفس میں کام سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Z3dTE0H

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...