Urdu news

Friday, 22 April 2022

یوم القدس کانفرنس کا جمعۃ الوداع کو یوم القدس منانے کا اعلان

 اسلام آباد: یوم القدس کانفرنس نے اعلان کیا ہے کہ جمعۃ الوداع کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا۔

یوم القدس کانفرنس کے شرکا نے اعلان کیا کہ جمعۃ الوداع کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا، عوام یوم القدس اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں، مقررین نے قرار دیا کہ عرب دنیا کے اسرائیل کیساتھ تعلقات فلسطین اور مسلم امہ کیساتھ خیانت ہے، فلسطین پر صہیونی غاصبانہ تسلط کے خاتمہ تک جد وجہد جاری رکھیں گے۔

فلسطین فاونڈیشن پاکستان اسلام آباد چیپٹر کے زیراہتمام منعقدہ القدس مرکز و محور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ رمضان المباک کے آخری جمعہ کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم القدس منایا جائے گا، عوام یوم القدس کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں۔

وفاقی وزیر طلحہ محمود نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے اور اسرائیل عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی مانند ہے۔

The post یوم القدس کانفرنس کا جمعۃ الوداع کو یوم القدس منانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NyMeJAL

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...