Urdu news

Tuesday, 26 April 2022

کراچی دھماکا، وزیراعظم کی چین کو تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی میں وین دھماکے میں چینی باشندوں کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اراکین کے ہمراہ اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور چینی ناظم الامور سے ملاقات کر کے چینی صدر کے نام تعزیتی پیغام تحریر کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے ‘آئرن برادرز’ پر وحشیانہ حملے پر پوری پاکستانی قوم صدمے اور غم کی حالت میں ہے، پورا پاکستان چین کی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کرتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، چین کو تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ واقعے کی تیزی سے تحقیقات کریں گے اور مجرموں کو قانون کے مطابق عبرت کا نشان بنائیں گے۔

شہباز شریف نے جامعہ کراچی دھماکے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو کل کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ پاکستان میں چینی باشندوں اور اداروں کی سکیورٹی بڑھانے اور فول پروف بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

The post کراچی دھماکا، وزیراعظم کی چین کو تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QDdryXq

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...