Urdu news

Thursday, 21 April 2022

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، چوہدری شجاعت کے صاحبزادے بھی حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک سمیت تین وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جو آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ میں تین وزرا اور ایک وزیر مملکت کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے مسلم لیگ قائداعظم کے چوہدری سالک بھی شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ میں ن لیگ کے جاوید لطیف اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے آغا حسن کو وزارت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپا گیا ہے جب کہ بی این پی کے محمد ہاشم نوتیزئی وزیرمملکت کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب آج ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

خیال رہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نئی وفاقی کابینہ سے حلف لے چکے ہیں،جس میں 30 وزرا ، 4 وزرائے مملکت اور3 مشیر شامل ہیں۔

The post وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، چوہدری شجاعت کے صاحبزادے بھی حلف اٹھائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/JLUkoIu

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...