Urdu news

Tuesday, 26 April 2022

سٹیزن پورٹل اور پنجاب پورٹل شکایات پر عملدرآمد رک گیا

 راولپنڈی: آن لائن شکایات کیلیے قائم کیے گئے ’’پاکستان سٹیزن پورٹل‘‘ اور ’’پنجاب پورٹل‘‘ بھی نئی حکومت آنے کے بعد افادیت کھونے لگے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں آن لائن شکایات کیلیے قائم کیے گئے ’’پاکستان سٹیزن پورٹل‘‘ اور ’’پنجاب پورٹل‘‘ بھی نئی حکومت آنے کے بعد افادیت کھونے لگے۔ دونوں پورٹلز پر درج ہونے والی نئی شکایات پر ایکشن غیراعلانیہ طور پر روک دیا گیا، شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اور صوبائی سطحوں پر شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ کیلیے پورٹل قائم کیے تھے جس میں شہری گھر بیٹھے کسی بھی محکمے کے خلاف شکایت درج کرا سکتے تھے، سٹیزن پورٹل اورپنجاب پورٹل پردرج ہونے والی شکایات خود وزیر اعظم اوروزیراعلی بھی دیکھ سکتے تھے۔

پنجاب حکومت ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کے خاتمے کے بعد نئی آنے والی حکومت نے آن لائن سٹیزن پورٹل پرکوئی دلچسپی ظاہرنہیں کی، اب تک اس پر 40 لاکھ شکایات موصول ہو چکی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ حکومت نے اس سٹیزن پورٹل کو پھر سے فعال رکھنے کا اعلان کر دیا تو اس پر دوبارہ کام شروع ہو جائے گا، شہریوں نے نئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹیزن پورٹل اور پنجاب پورٹل پر کام کو جاری رکھا جائے۔

The post سٹیزن پورٹل اور پنجاب پورٹل شکایات پر عملدرآمد رک گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6ZyulJO

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...