Urdu news

Wednesday, 27 April 2022

جامعہ کراچی میں کئی کیمرے ناکارہ اور عقبی چار دیواری گری ہوئی ہے

کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات کے باعث اپنے طلبا و طالبات اور اساتذہ و ملازمین کی زندگیاں دائو پر لگا دی ہیں، یہ انتظامیہ عبوری نوعیت کی ہے تاہم وائس چانسلر کی جانب سے سیکیورٹی ایڈوائزر سمیت بیشتر کلیدی عہدوں پر تبدیلی کردی گئی ہے۔

جامعہ کراچی کی چار دیواری عقبی جانب سے کم از کم 6 مقامات سے کئی کئی فٹ تک گری ہوئی ہے، دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جامعہ کراچی میں نصب اکثر سی سی ٹی وی کیمرے مرمت و دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب ناکارہ ہوچکے ہیں اور کئی کیمرے خراب ہونے کے سبب خود کش حملہ آور کی سہولت کار ساتھی کی نقل و حرکت کا حتمی تعین نہیں ہو پایا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ جامعہ کراچی کی چار دیواری تقریباً ایک کلومیٹر کی حدود میں کئی جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے اس کی مرمت نہیں کی جاتی اور کوئی بھی شخص اس ٹوٹی چار دیواری کے ذریعے جامعہ کراچی کی حدود میں داخل ہوسکتا ہے کیونکہ اس ٹوٹی ہوئی چار دیواری کے باوجود انتظامیہ اس کے اطراف میں سیکیورٹی کا انتظام نہیں کرتی، یہ چار دیواری پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کے سامنے کئی جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے جبکہ مدارس چوک سے میٹروول گیٹ کی جانب آنے والے راستے پر بھی چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

قابل ذکر امر یہ ہے کہ کئی سال قبل ایک سابق وائس چانسلر کے دور میں ایچ ای سی کی جانب سے جامعہ کراچی کو سیکیورٹی انتظامات کی مد میں کئی کروڑ روپے جاری کیے تھے جس سے ٹوٹی ہوئی چار دیواری کی مرمت کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر واضح ٹاور تعمیر کیے جانے تھے تاہم کئی سال بعد بھی جامعہ کراچی کی ٹوٹی ہوئی چار دیواری کی مرمت کی گئی اور نہ ہی ویجلنس کے لیے واچ ٹاور تعمیر ہوسکے۔

دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ جو کیمرے ٹینڈر کے بعد اس فنڈ سے لگائے گئے تھے اس میں سے اکثر maintenance نہ ہونے کے سبب خراب ہوگئے تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے اس جانب توجہ ہی نہیں دی۔

ذرائع نے بتایا کہ جب بدھ کو یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال پر قائم مقام وائس چانسلر کی زیر صدارت سیکیورٹی امور پر اجلاس جاری تھا تو اس وقت جامعہ کراچی کے سیکیورٹی ایڈوائزر نے اپنا موقف پیش کیا کہ جامعہ کراچی میں آنیوالے طلبا کے کارڈ چیک کرنا ان کے عملے کی ذمے داری نہیں،یہ کام اسٹوڈنٹ ایڈوائزر آفس کا ہے اسی آفس سے یہ کام لیا جائے۔

اس صورتحال پر’’ایکسپریس‘‘ نے جامعہ کراچی کی انتظامیہ کا موقف جاننے کے لیے قائم مقام وائس چانسلر ناصرہ خاتون سے رابطے کی کوشش کی انھیں میسج بھی کیا تاہم وہ رابطے سے گریز کرتی رہیں۔

The post جامعہ کراچی میں کئی کیمرے ناکارہ اور عقبی چار دیواری گری ہوئی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yQ6bGkz

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...