Urdu news

Friday, 22 April 2022

بچوں کیلیے نئے کپڑوں کی ڈیمانڈ پوری نہ ہو سکی، والد نے خودکشی کرلی

مانانوالہ:  مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر 5 بچوں کے باپ نے خودکشی کر لی۔

بچوں کیلیے نئے کپڑوں کی ڈیمانڈ پوری نہ ہو سکی جس کے نتیجے میں والد نے خودکشی کرلی، محمد ارشاد محلہ حسین ٹاؤن میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا، گھر کے اخراجات بھی عزیز و اقارب ہی پورا کرتے تھے۔

عید پر بچوں نے والد سے نئے کپڑوں کی ڈیمانڈ کی جسے وہ پورا نہ کرسکا اور گھر میں گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول گیا۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

The post بچوں کیلیے نئے کپڑوں کی ڈیمانڈ پوری نہ ہو سکی، والد نے خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pRoQfsZ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...