Urdu news

Tuesday, 19 April 2022

پی ٹی آئی نے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کیخلاف درخواست دائرکردی

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیاں کرانے کے شیڈول کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیون کا شیڈول آئین اورقانون کے خلاف ہے اس لئے نئی مردم شماری تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت سے الیکشن کمیشن کے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کوغیرآئینی اورغیرقانونی قراردینے اور3مئی  2018 کی حلقہ بندیوں کودرست قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اورسیکریٹری الیکشن کمیشن کوانتخابی عمل یقینی بنانے اورالیکشن کمیشن کوانتخابی عمل میں کسی قسم کی تاخیرسے روکنے کا حکم دیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق ،الیکشن کمیشن،سیکرٹری الیکشن کمیشن،ادارہ شماریات،صوبائی چیف سیکرٹریز اور سیکرٹری کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

The post پی ٹی آئی نے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کیخلاف درخواست دائرکردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zuM8X35

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...