Urdu news

Tuesday, 9 August 2022

پنجاب بھر کے اسکولز میں اسٹوڈنٹس کونسل سسٹم نافذ، 16 اگست کو الیکشن کا اعلان

راولپنڈی: وزارت تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر میں اسٹوڈنٹس کونسل سسٹم لاگو کر کے 16 اگست کو اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کر دیا۔

وزارت تعلیم پنجاب نے کالجز طرز پر صوبہ بھر کے تمام مڈل، ہائی، ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں طلبہ و طالبات میں ذمہ داریاں نبھانے، اسپورٹس مین اسپرٹ اجاگر کرنے کیلیے اسٹوڈنٹس کونسل سسٹم لاگو کر کے 16 اگست کو اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کر دیا۔

اسٹوڈنٹس کونسل صدر،نائب صدر اور سیکریٹری جنرل کے3 عہدوں پر مشتمل ہو گی جبکہ ہر کلاس میں ایک کلاس نمائندہ بھی منتخب کیا جائے گا، اس انتخاب کے ووٹرز کلاس سکس، سیون، ایٹ نائن، ٹین کے طلبہ اور طالبات ہوں گے۔ اس بابت باقاعدہ سرکاری سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ اسٹوڈنٹس کونسل مکمل غیر سیاسی ہوگی، اس کے فرائض میں بزم ادب، اسپورٹس، تقریر،کوئز مقابلے، فیصلہ سازی، انتظامی معاملات دیکھنے،اعتماد سازی، گفت و شنید، کتب بینی فروغ، مضمون نویسی، یوم والدین اور یوم آزادی منانے کی تربیت اجاگر کرنا ہے۔

اسٹوڈنٹس کونسل کے منتخب عہدیداران اور کلاس نمائندے باقاعدہ حلف اٹھائیں گے، باقاعدہ انتخابات موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد ہر سال اگست میں ہوا کریں گے، اس کے لئے طلبہ و طالبات باقاعدہ مہم چلا سکیں گے، انتخاب سے قبل ہر امیدوار کو اپنا موقف، اسکول کی بہتری کے لیے اپنا پوائنٹ پیش کرنے کے لئے پانچ پانچ منٹ کا ٹائم دیا جائے گا۔
اسٹوڈنٹس کونسل

The post پنجاب بھر کے اسکولز میں اسٹوڈنٹس کونسل سسٹم نافذ، 16 اگست کو الیکشن کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0Fq6IhK

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...