Urdu news

Tuesday, 9 August 2022

زرِمبادلہ پر دباؤ 2 ماہ میں ختم ہو جائیگا، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک کامران مرتضی نے کہا ہے پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کامران مرتضی نے کہا ہے کہ اگلے 11سے 12 ماہ تک ملک میں مہنگائی رہے گی، شہریوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔انھوں نے کہاکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ملنے والے فنڈز سے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ 4 ارب ڈالرز کے مالیاتی خسارے پر بھی جلد قابو پا لیں گے جبکہ زرِمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ اگلے 2 ماہ میں ختم ہو جائے گا۔ڈاکٹر کامران مرتضی نے بتایاکہ روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے متحرک رہیں گے۔

The post زرِمبادلہ پر دباؤ 2 ماہ میں ختم ہو جائیگا، گورنر اسٹیٹ بینک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/oIjRV0f

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...