Urdu news

Tuesday, 9 August 2022

عمران خان کو گرفتار کرنا خونیں سیاست کا آغاز ہوگا، شیخ رشید

 راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونیں سیاست کا آغاز ہوگا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا بھلا سوچ رہا ہے،اس کے اشاروں کو سمجھیں۔یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنائیں۔

 

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونیں سیاست کا آغاز ہوگا۔انہوں نے اعلان کیا کہ حساس ترین مرحلے پر 12تاریخ 3 بجے پریس کانفرنس کروں گا اور13 اگست کی رات 11بجے لال حویلی جلسے سے خطاب کروں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے۔ افغانستان کا عدم استحکام پاکستان پر بھی اثرانداز ہوگا۔ بھتہ اور خودکش حملے شروع ہو گئے ہیں۔ حکومتی خواہشوں سے من پسند خبریں نہیں بن سکتیں۔ مشرف نے چینل لائسنس دیے،مفاد پرست فاشسٹ بند کر رہے ہیں۔آج ن لیگ کا بیانیہ دفن ہوگیا ہے۔

ایک دوسرے ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 2 ووٹوں کی حکومت،15اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بے لگام ہو رہی ہے۔ان کا ناکام ایجنڈا عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا ہے۔بےلگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔معاشی تباہی،سیاسی عدم استحکام،بھتہ اور دہشت گردی کا آغاز ان کی سیاست کودفن کردے گا۔

The post عمران خان کو گرفتار کرنا خونیں سیاست کا آغاز ہوگا، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XZdK1Bt

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...