Urdu news

Tuesday, 2 August 2022

جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سفارش معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سفارش معطل کر دی۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سابق چیئرمین نیب کے خلاف تادیبی کارروائی سے بھی روک دیا۔ سیکریٹری قومی اسمبلی، سیکریٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و دیگر کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے۔

دوران سماعت سابق چیئرمین نیب کے وکیل نے کہا کہ سروس معاملے سے متعلق چیف جسٹس کا فیصلہ ہے کہ کمیٹی مداخلت نہیں کر سکتی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس سے متعلق پہلے بھی دو کیسز زیر التوا ہیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان سے متعلق انکوائری کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ تو کیا پھر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی اس متعلق کارروائی غیر موثر ہوگئی؟ کیا آپ اس حوالے سے بیان دے رہے ہیں کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کارروائی غیر موثر ہو چکی؟ عدالت نے ہدایت کی کہ آپ آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کر دیں۔

وکیل نے کہا کہ میری درخواست پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی عہدے سے ہٹانے کی سفارش کے خلاف کی ہے۔

واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی، عدالت نے فریقین سے کیس میں 13 اگست تک جواب طلب کر لیا۔

The post جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سفارش معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rDSJlvn

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...