اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے مزید دو مریض انتقال کرگئے جبکہ کورونا سے متاثر156 افراد کی حالت نازک ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2مریض انتقال کر گئے۔ کورونا سے متاثر 156 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار822 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 392 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 156 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.84 ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 191 مثبت کیسز،کراچی میں 64، اسلام آباد میں 29 اور فیصل آباد میں 20 مثبت کیسز ریکارڈ کئے گئے۔
The post کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mMDBpz8
No comments:
Post a Comment