Urdu news

Monday, 1 August 2022

بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے ہوئی تباہی ناقابل یقین ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسلسل بارشوں اورسیلاب کے باعث ہونے والی تباہی ناقابل یقین ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ حکومت کے تمام اداروں نے ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے ریسکیو اورریلیف کا کام تیز کردیا ہے۔ بلوچستان میں مسلسل بارشوں اورسیلاب سے ہونے والی تباہی ناقابل یقین ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کی مکمل آباد کاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ سیلاب سے پیدا شدہ مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے کئی محاذوں پرکام کررہے ہیں۔ چیلنج بڑا ہے لیکن اس سے نمٹنے کے لئے ہمارا عزم مضبوط تر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ آگے بڑھیں اورتکلیف میں مبتلا ہمارے بہن بھائیوں کی مدد کرے۔ ریسکیو اورریلیف آپریشن میں بھرپور کردار ادا کرنے پروزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی انتظامیہ ،این ڈی ایم اے اورافواج پاکستان کا خاص طورپرمشکورہوں۔

The post بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے ہوئی تباہی ناقابل یقین ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zmFCa4y

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...