Urdu news

Wednesday, 10 August 2022

شہباز گل کی پیشی کے موقع پر میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی، جوڈیشل مجسٹریٹ

 اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد  عمر شبیر کا کہنا ہے کہ شہباز گِل کی پیشی کے موقع پر میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے شہباز گِل کی پیشی کے دوران صحافیوں کی عدالت میں داخلے پر پابندی کے معاملہ پر مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے کورٹ رپورٹرز عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے اس موقع پر بتایا کہ ہماری طرف سے میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، ملزم کے وکیل کو بھی کہا ہے کہ ہم نے کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔

ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر نے بتایا کہ سیشن جج کے آفس نے بھی کہا ہے کہ کوئی پابندی نہیں ہے، تاہم پولیس نے آپ کا نام استعمال کر کے میڈیا کو داخلے سے روکا ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ آئندہ سماعت کے لیے آرڈر کر دیں تاکہ صحافیوں کو نہ روکا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ صحافیوں پر نہ پہلے پابندی لگائی  نہ آئندہ ہو گی۔

The post شہباز گل کی پیشی کے موقع پر میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی، جوڈیشل مجسٹریٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9FCe83a

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...