Urdu news

Wednesday, 10 August 2022

رانا ثںا اللہ اور عابد شیر علی کے گلے شکوے دور ہوگئے

 اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمرہ ادائیگی پر روانہ ہونے سے قبل عابد شیر علی کے والد سے معافی مانگ لی جس کے بعد مسلم لیگ ن کی دو بڑی سیاسی شخصیات کے درمیان گلے شکوے دور ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کی طویل عرصے بعد ایک اہم جگہ پر ملاقات ہوئی، جس میں دونوں نے شکوے اور غلط فہمیوں پر بات چیت کی اورسیاسی اختلافات کو ختم کرلیا۔  زرائع کے مطابق مسلم لیگی رہنما فیصل آباد میں جلد اکٹھے نظر آئیں گے.

واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ عابد شیر علی کے والد شیر علی کی شدید اختلافات تھے، رانا ثناء اللہ عمرہ کی ادائیگی پر روانہ ہورہے ہیں، اسی لیے انہوں نے روانگی سے قبل معافی تلافی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ملاقات کے بعد سوال پر عابد شیر علی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کہ ہم بہت جلد اکٹھے نظر آئیں گے۔

 

The post رانا ثںا اللہ اور عابد شیر علی کے گلے شکوے دور ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/95h1s8o

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...