Urdu news

Wednesday, 10 August 2022

اسمگل شدہ سامان میں خردبرد کرنے کے الزام میں 3 کسٹم انسپکٹرز کو سزائیں

 لاہور: ایف بی آر حکام نے فرائض میں غفلت برتنے اور اسمگل شدہ سامان میں خردبرد کرنے کے الزام میں 3 کسٹم انسپکٹرز کو سزائیں سنادی۔

ایف بی آر کے نوٹی فکیشن کے مطابق فرائض میں غفلت برتنے اور اسمگل شدہ سامان میں خردبرد کے الزام میں ایک کسٹم انسپکٹر کو نوکری سے برخاست اور دیگر 2 کسٹم انسپکٹروں کے 3 سال تک پے اسکیل روک دیے گئے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ممبر ایڈمن ایف بی آر نے شوکاز کی انکوائری کی روشنی میں کسٹم انسپکٹرعمران فرید کو پکڑے گے اسمگل شدہ سامان میں خردبرد کرنے کے الزام میں نوکری سے برخاست کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے کسٹم انسپکٹر ناصر زمان اور محمد سعید صابر کی 3 سال تک پے اسکیل روک دیا گیا۔

The post اسمگل شدہ سامان میں خردبرد کرنے کے الزام میں 3 کسٹم انسپکٹرز کو سزائیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/f9n0EMN

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...