Urdu news

Tuesday, 9 August 2022

عمران خان، تحریک انصاف اورہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں،وزیراعلٰی پنجاب

 لاہور: وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی نے کہاہے کہ عمران خان، تحریک انصاف اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں کسی کو بھی فوج کا نام بدنام کرکےسیاسی مقاصد حاصل کرنے نہیں دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہاہے کہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے اور ہمارا فخر ہے،فوج کے خلاف پراپیگنڈا ملک دشمن ہی کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی فوج کے خلاف بات کرتا ہے اس کو ڈکلیئر کیا جائے کہ وہ پاکستان اور دین اسلام کا دشمن ہے،کسی بھی صورت افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کر سکتے۔

وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا ہے کہ  ن لیگ والے غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں،ن لیگ کے میڈیا سیل سے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

The post عمران خان، تحریک انصاف اورہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں،وزیراعلٰی پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1u9JQ6W

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...