Urdu news

Friday, 5 August 2022

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی فنڈ قائم کردیا

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے افراد کی امداد کیلئے امدادی فنڈ قائم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کہا کہ عوام بالخصوص مخیر حضرات سے درد مندانہ اپیل کرتا ہوں کہ سیلاب کی تباہی کا شکار اہل وطن کی دل کھول کر مدد کریں، تاریخی بارشوں نے سیلاب کی صورت قیامت صغریٰ برپا ہے۔ سیلاب متاثرہ بھائیوں، بہنوں اور بچوں کی مدد کیلئے انصارِ مدینہ والے جذبے سے کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں غیر معمولی بارشوں کے باعث تباہی ہوئی جبکہ سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بے تحاشہ نقصانات ہوئے۔ ملک کے غیر مستحکم معاشی حالات کے باوجود حکومت نے 5 ارب روپے سیلاب متاثرین کے لئے فوری جاری کردئیے ہیں۔

PM Shahbaz orders compensation as rain and floods kill 140 more in Pakistan - GulfToday

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے ملک کے سب سے بڑے سیلاب کے وقت متاثرین کی دل کھول کر مدد کرکے پوری دنیا میں ایک مثال قائم کی تھی، آج بھی اہل وطن کو یہی جذبہ درکار ہے۔

دوسری جانب سیلاب زدگان کے لئے رقوم پرائم منسٹرئ ریلیف فنڈ 2022 کے اکاؤنٹ نمبر ‘جی-12164′ میں جمع کرائی جاسکتی ہیں جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں سے بھی گزارش کی ہے کہ متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیں تاکہ امدادی کاموں کو مزید تیز کیا جاسکے۔

The post وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی فنڈ قائم کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/gTFKQoU

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...