Urdu news

Saturday, 6 August 2022

کراچی؛ فائرنگ سے قتل کیے گئے شخص کی لاش برآمد

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے ایک شخص کی لاش ملی جس فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، مقتول کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 5 انور کلینک کے قریب 40 سالہ شخص کی لاش کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی جہاں معلوم ہوا کہ مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

پولیس نے مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی، مقتول کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے جس کے دائیں بازو میں گولی لگی اور سینے کو چیرتی ہوئی بائیں جانب سے باہر نکل گئی، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

The post کراچی؛ فائرنگ سے قتل کیے گئے شخص کی لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6Mgkw7y

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...