Urdu news

Sunday, 7 August 2022

کے الیکٹرک کی کراچی میں رات گئے طویل لوڈشیڈنگ، شہری بےحال

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں سے تجاوز کرگیا جس کے باعث شہری اذیت سے دوچار ہیں۔

کراچی کے متعدد علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹوں تک جاپہنچا ہے جبکہ مستثنیٰ اور غیر مستثنیٰ علاقوں میں بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے سے شہر قائد کی باسی شکایت کررہے ہیں کہ کے الیکٹرک کی جانب سے رات گئے بھی لوڈشیڈنگ سلسلہ بھی طویل ہوگیا۔

گلشن اقبال، گارڈن، کھارادر، لیاری، نیا آباد، کورنگی، اورنگی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، ڈیفنس، محمود آباد، گلستان جوہر اور نارتھ کراچی سمیت متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانہ طویل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکڑک نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

 

The post کے الیکٹرک کی کراچی میں رات گئے طویل لوڈشیڈنگ، شہری بےحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/k41bEOM

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...