Urdu news

Saturday, 2 April 2022

ڈی جی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری اسلحہ اور بارود برآمد ہوا جبکہ دہشت گرد سیکیورٹی اداروں کے خلاف دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی مقامی شہریوں کی جانب سے حمایت اور علاقہ سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کے لیے فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

 

The post ڈی جی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jLblUEn

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...