Urdu news

Friday, 1 April 2022

کے پی کے عوام نے بیرونی آقاؤں کےحضوربکنے والے غداروں کومسترد کردیا،وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بیرونی آقاؤں کے حضوربکنے والے غداروں کوشدت سے مسترد کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے عوام نے بیرونی آقاؤں کے حضوربکنے والے غداروں کو پوری شدت سے مسترد کردیا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام غداروں کے لئے پیشگی تنبیہ ہے کہ ان کے حلقوں میں ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ پختونخوا بلدیاتی انتخابات  کے دوسرے مرحلے میں فقید المثال کامیابی پروزیراعلی محمود خان اوراپنی پی ٹی آئی کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

The post کے پی کے عوام نے بیرونی آقاؤں کےحضوربکنے والے غداروں کومسترد کردیا،وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/aLtwo6D

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...