Urdu news

Sunday, 10 April 2022

لاہور میں انتہائی مطلوب ڈاکو گرفتار

 لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں پولیس مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی فیکٹری ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس دوران 50 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، فیکٹری ایریا پولیس نے غازی روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو مشکوک افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی، تعاقب کرنے مسلح ملزمان نے پولیس پر بلا امتیاز فائرنگ کردی۔

ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہنا ہے کہ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوا جس کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت زاہد شریف نام سے ہوئی جس کے خلاف 50 مقدمات کا ریکارڈ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو کا ریکارڈ یافتہ ساتھی حمزہ پیدل فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے، زخمی ڈاکو کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اسلحہ اور موٹر سائیکل تحویل میں لے لی گئی ہے۔ ملزم سے برآمدہ 125 موٹرسائیکل بھی چوری کی نکلی ہے جس کا مقدمہ نمبر 763/22 فیکٹری ایریا درج ہے۔

The post لاہور میں انتہائی مطلوب ڈاکو گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5QDUF12

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...