Urdu news

Sunday, 3 April 2022

پشاور میں تھانے پر دستی بم کا حملہ

 پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں بڈھ بیر تھانے پر دستی بم حملے ہوا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں قائم تھانے کی حدود میں زیر تعمیر عمارت پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا جو زور دار دھماکے سے پھٹا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے بعد تفتیشی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے جبکہ اضافی نفری کو طلب کر کے ملوث افراد کی گرفتاری کےلیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

The post پشاور میں تھانے پر دستی بم کا حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/w5My7fq

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...