Urdu news

Monday, 11 April 2022

نومنتخب وزیراعظم کی وزیراعظم ہاؤس آمد پرگارڈ آف آنرپیش

 اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کی وزیراعظم ہاؤس آمد پرانہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہبازشریف کومسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ نومنتخب وزیراعظم نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔

شہبازشریف گزشتہ روز پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔وزیراعظم شہبازشریف کا بیان میں کہنا تھا کہ ہماری ترجیح مہنگائی پرقابو پاکر کرعوام کوریلیف فراہم کرنا ہوگی۔ ہم سب مل کرپاکستان کوعظیم قوم بنائیں گے۔ دیگرممالک سے باہمی احترام اوربرابری کے بنیادپرتعلقات استوارکریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ایوان نےاپوزیشن جماعتوں کے امیدوار شہبازشریف کوملک کا وزیراعظم منتخب کیا تھا۔ پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کووزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا تھا تاہم پی ٹی آئی ارکان نے بعد میں انتخاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اجتماعی استعفے دے دئیے تھے۔

The post نومنتخب وزیراعظم کی وزیراعظم ہاؤس آمد پرگارڈ آف آنرپیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lwR95YI

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...