اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب عمر چیمہ اور وزیراعلی عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اسلام آباد پہنچ گئے ۔ عمران خان گورنر اور وزیراعلی پنجاب کو خصوصی ہدایات جاری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمر سرفراز چیمہ نے نئے گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا
وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بھی آج ہوگا جس میں مستقبل کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
The post وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/tUBiSh0
No comments:
Post a Comment