Urdu news

Sunday, 3 April 2022

شہبازشریف عدالت میں پیش ہونے کے بجائے اسلام آباد میں مٹرگشت کررہے ہیں،فواد چوہدری

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف بدعنوانی کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہونے کے بجائے اسلام آباد میں مٹرگشت کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ شہبازشریف عدالت کو بدعنوانی کے مقدموں میں مطلوب ہیں ان کی ضمانت کی درخواست عدالت میں ہےلیکن وہ وہاں پیش ہونے کی بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ  اگرکوئی عام آدمی ہوتا تو اب تک ضمانت منسوخ ہو چکی ہوتی۔ جب تک قانون کا اطلاق امیر اور غریب پر برابر نہیں ہوتا ہم قوم نہیں بن سکتے۔

 

The post شہبازشریف عدالت میں پیش ہونے کے بجائے اسلام آباد میں مٹرگشت کررہے ہیں،فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/642Y8Qz

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...