Urdu news

Tuesday, 12 April 2022

کراچی کا موسم اگلے ایک ہفتے تک معتدل رہنے کا امکان

 کراچی: شہرقائد میں 18 اپریل تک موسم معتدل رہے گا جس کے دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر کا اگلے ایک ہفتے تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، 19 اپریل سے شہر میں گرمی کی نئی درمیانے درجے کی لہر متوقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 19 تا 21 مارچ تک جاری رہنے والی گرمی کی لہر کے دوران پارہ 39 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے جبکہ سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مختصر وقت کے لیے متاثر رہ سکتی ہیں، گرمی کی نئی لہر کے دوران فی الحال ہیٹ ویو کے امکانات نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مکمل بحال رہنے کا امکان ہے جبکہ مطلع گرم و مرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے، منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.6 جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ ہوا، سمندری ہواوں کی رفتار32کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریکارڈ ہوئیں۔

The post کراچی کا موسم اگلے ایک ہفتے تک معتدل رہنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CMcR1z2

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...