کراچی: پولیس چیف کی جانب سے 2 ماہ قبل ٹریفک چالان کرنے کا اختیار صرف سیکشن آفیسر تک محدود کیا گیا تھا۔
شہر میں ٹریفک قوانین کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزی کے حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز کا کہنا ہے ان 2 ماہ کے دوران کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی زیادہ بڑھ گئی۔
ڈبل پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، احمد نواز کے مطابق چالان کرنے والے افسران کی تعداد میں دوبارہ اضافے کیلیے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کو خط ارسال کیا جا رہا ہے، ان کی جانب سے اجازت ملنے پر چالان کرنے کا اختیار اے ایس آئی سے انسپکٹر رینک کے افسران تک کر دیا جائے گا۔
The post کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بڑھ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7ywjYP2
No comments:
Post a Comment