Urdu news

Friday, 1 April 2022

وزیراعظم اور آرمی چیف کے تعلقات پر کوئی آنچ نہیں آئے گی، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان کے تعلقات مثالی ہیں اور کسی بھی صورت میں ان تعلقات پر آنچ نہیں آئے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ‏مسلسل ایک مہم چلائی جا رہی ہے کہ حکومت اور فوج کو علیحدہ دکھایا جائے، عمران خان واضح کر چکے ہیں افواج پاکستان ملک کی سلامتی اور تحفظ کی علامت ہیں، پاک فوج کے سپہ سالار اور ملک کے وزیراعظم کے درمیان تعلقات میں کوئی آنچ نہیں آئے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو وزارت قانون کا اضافی قلمدان دے دیا ہے۔

مذکورہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

The post وزیراعظم اور آرمی چیف کے تعلقات پر کوئی آنچ نہیں آئے گی، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Wc1STPC

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...