Urdu news

Friday, 1 April 2022

بلوچستان عوامی پارٹی میں قیادت کا فقدان سامنے آگیا

 کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) میں قیادت کا فقدان ہے، سابق وزیراعلیٰ جام کمال اور جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور کاکڑ آمنے سامنے آگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور کاکڑ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان اب بی اے پی(باپ) پارٹی کے سربراہ نہیں، جام کمال خان کا پارٹی اجلاس بلانا غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے فیصلوں کا اختیار ایگزیکٹو کمیٹی کے پاس ہے، وہی لائحہ عمل طے کرسکتی ہے۔

منظور کاکڑ نے ہدایت کی کہ اراکین غیر قانونی اجلاس میں شریک نہ ہو، جام کمال خان پارٹی صدرات سے مستعفی ہوچکے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے بھی پارٹی الیکشن کا کہا ہے۔

The post بلوچستان عوامی پارٹی میں قیادت کا فقدان سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DK4LeU1

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...