Urdu news

Friday, 1 April 2022

عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف، ایمرجنسی وارڈ میں داخل

کراچی: رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی طبعیت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔

عامر لیاقت نے طبعیت ناسازی کی خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خود دی اور لکھا رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف کے باعث ایمرجنسی لے جایا گیا۔

عامر لیاقت نے ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ ان کی طبیعت ناسازی کا سن کر وزیر اعظم نے اظہار تشویش کیا ہے اور ڈاکٹرز کو توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔

عامر لیاقت نے اسپتال میں اپنے ساتھ موجود اراکین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم سے ملنے ضرور جائیں گے۔

عامر لیاقت نے اس پیغام کے ساتھ اسپتال سے اپنی تصویریں بھی شیئر کیں جن میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

The post عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف، ایمرجنسی وارڈ میں داخل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/98SdLWr

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...