Urdu news

Wednesday, 13 April 2022

گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

 کوئٹہ: گورنر بلوچستان سید ظہور آغا اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق گورنربلوچستان نے اپنا تحریری استعفیٰ منظوری کے لیے صدر مملکت کو ارسال کیا ہے۔

انہوں نے اپنے استعفے میں عہدہ چھوڑنے کی وجہ نئی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میں امپورٹڈ اور کرپٹ وزیر اعظم کے ماتحت کام نہیں کر سکتا‘۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد خیبرپختونخواہ، سندھ، گلگت بلتستان کے گورنر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں جسے انہوں نے آئین کے تحت منظوری کے لیے صدر مملکت کو ارسال کیا ہے۔

The post گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cCdoi7r

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...