Urdu news

Wednesday, 13 April 2022

قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل، نیا شیڈول جاری

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کا ہفتے کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا جس کے بعد اب قومی اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل کو دوپہر تین بجے ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کا ہفتے 16 اپریل کو ہونے والے اجلاس کے شیڈول کی تبدیلی کردی گئی ہے جس کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے کطابق قومی اسمبلی کا بروز ہفتہ 16 اپریل کی سہ پہر 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بروز جمعہ مورخہ 22 اپریل کو سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا۔

قائم مقام اسپیکر ایاز صادق نے اسمبلی قواعد و ضوابط اور آئین کے قاعدہ 49 کی شق 2(ب) کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔

The post قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل، نیا شیڈول جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7znhFGK

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...