اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا جائزہ لیا اورمنصوبے میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ یہ قوم کا پیسہ ہے التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف صبح 7بجے اسلام آباد میٹرو بس پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس پہنچے.
انہوں نے کہا کہ منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا2018 میں مکمل ہونا تھا۔پانچ سال کی تاخیر ہوئی اورمنصوبہ شروع نہ ہوا.اسی نالائقی نااہلی کی وجہ سے بیرونی ملک سازش کے جھوٹ کی رٹ لگائی ہوئی ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف نے سی ڈی کو ہفتہ 16 اپریل کو میٹرو بس سروس پشاور روڈ سے ائیرپورٹ تک چلانے کا حکم دیا۔
وزیراعظم نے بہارکہو اورروات سے پشاورموڑ تک میڑو سروس چلانے اورموٹروے کنکشن کی فیزیبیلٹی فوری بنانے کا حکم بھی دیا۔
The post وزیراعظم کا پشاورموڑمیٹروبس منصوبے میں تاخیرکا نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CmByN3q
No comments:
Post a Comment