Urdu news

Wednesday, 13 April 2022

کراچی؛ گلشن سکندرآباد میں دیور بھابھی کو قتل کرکے فرار

 کراچی: شریں جناح کالونی گلشن سکندر آباد میں دیور نے بھابھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرارہوگیا۔

منگل اوربدھ کی درمیانی شب بوٹ بیسن تھانے کی حدود شریں جناح کالونی گلشن سکندر آباد بلاک 7 میں مکان نمبر جی3/314 میں فائرنگ کے واقعے میں خاتون جان بحق ہوگئی جسے فورطور پرجناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتولہ کی شناخت 21 سالہ ماریہ زوجہ بابرکے نام سے کی گئی۔

بوٹ بیسن پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کو اس کے دیور بہادر خان ولد اکبرخان نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے اور ملزم بہادر واردات کے بعد موقع سے فرارہوگیا انھوں نے بتایا کہ مقتولہ کا قتل گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔

The post کراچی؛ گلشن سکندرآباد میں دیور بھابھی کو قتل کرکے فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/I42mwTO

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...