Urdu news

Saturday, 9 April 2022

پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی، ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ

کراچی: پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز کی ونڈ اسکرین دوران پرواز ٹوٹ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 9759 کی ونڈ اسکرین دوران پرواز ٹوٹ گئی، جس پر جہاز کے کپتان نے ہنگامی کال کی اور پرواز کا رخ کراچی کی طرف موڑ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان کی ہنگامی کال پر کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی، اور کہا جارہا ہے کہ  پرواز کچھ دیر بعد کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی، بوئنگ ٹرپل سیون جہاز میں 350 مسافر سوار ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 9759 سے پرندہ ٹکرایا تھا، جس کی وجہ سے آؤٹر ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی تھی، طیارے کو مرمت کے لیے ہینگر منتقل کردیا گیا ہے، اور  مسافروں کومتبادل پرواز کے ذریعے دوپہر 2 بجے جدہ روانہ کیا جائےگا۔

 

 

The post پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی، ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/tUv9XbZ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...