Urdu news

Saturday, 9 April 2022

کسی صورت ہار نہیں مانوں گا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنے حلف اور پاکستان سے غداری نہیں کر سکتا، قوم کے لیے آخری بال تک لڑوں گا اور کسی صورت ہار نہیں مانوں گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اپنے حلف اور پاکستان سےغداری نہیں کرسکتا، میں کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، پہلے کبھی شکست تسلیم کی نہ ہی اب کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں بہت مایوسی ہوئی، عالمی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خفیہ خط کو پبلک نہیں کیا جاسکتا، ملک میں جو کچھ ہورہا ہے یہ اپوزیشن ایک پلان کے تحت کر رہی ہے، اسمبلی کی کارروائی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

 

The post کسی صورت ہار نہیں مانوں گا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8e5xHWT

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...