Urdu news

Friday, 8 April 2022

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ، ریڈ زون سیل

 اسلام آباد: وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ کے لئے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے سیکورٹی سخت کردی گئی اورریڈ زون کوسیل کردیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اورغیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔سابق ارکان قومی اسمبلی ،صوبائی اسمبلیوں کے ارکان، سینٹرز اورمشیروں کو پارلیمنٹ آنے کی اجازت ہوگی۔

حکام کے مطابق پارلیمنٹ جانے والوں کے لئے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ کھلا رکھا جائے گا۔ریڈ زون کے راستوں پرپولیس اوررینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی  ہے۔اسلام آباد کے داخلی راستوں پربھی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

نادراچوک ، جناح ایونیو، سرینا چوک ، اورڈی چوک سے پارلیمنٹ جانے والے راستوں پر کنٹینرزکھڑے کردئیے گئے ہیں اورپارلیمنٹ ہاؤس کے باہرپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

 

The post وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ، ریڈ زون سیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/sfRE59o

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...