Urdu news

Friday, 8 April 2022

پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں، عامر لیاقت حسین

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ آج شہباز شریف کو ووٹ ڈالنے آیا ہوں پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ آج آپ کس کو ووٹ ڈالنے آئے ہیں کے جواب میں رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا شہباز شریف صاحب کو۔ صحافی کے سوال کے آپ خان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں رکن قومی اسمبلی نے کہا پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں ہوں۔

عامر لیاقت سے جب صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ اپنےٹوئٹس کے متعلق بتائیں جن میں آپ نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا اس سوال کے جواب میں عامر لیاقت نے کہا ایف آئی اے میں کیس کیا ہوا ہے انہوں نے، بلائیں مجھے میں چلا جاؤں گا بہت کچھ بتاؤں گا۔

صحافی نے پوچھا آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آپ بہت جلدی آگے پیچھے ہوجاتے ہیں؟ اس پر عامر لیاقت نے کہا ابھی تو آگے ہورہا ہوں پیچھے نہیں ہورہا۔

The post پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں، عامر لیاقت حسین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/z0s2oOf

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...